ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ: گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا نقصان

منڈگوڈ: گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا نقصان

Mon, 09 Jan 2017 20:00:00    S.O. News Service

منڈگوڈ:9/جنوری(ایس او نیوز)گھرمیں اچانک آگ بھڑکنے سے کافی نقصانات ہونے کا واقعہ شہر کے نہرونگر میں صبح سویرےپیش آیاہے۔ سندربائی شیٹھ نامی خاتون کی ملکیت والے گھر میں  ٹیکسی اسٹانڈ ایجنٹ اشوک میسور جہاں کرائے پر تھے اسی گھر میں یہ حادثہ پیش آیاہے۔ صبح سویرے گھر میں پانی گرم کرنے کے لئے چولھا سلگایا گیا تو یہ واقعہ ہونے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔

آگ بھڑکنے کی وجہ سے گھر کے تمام سامان جل کر خاکستر ہوگئے  ہیں، اس دوران گھروالی وینا میسور کا ہاتھ جل گیا ہے۔ گھر میں بیوپار کے لئے رکھی ہوئی تمام ساریاں جل کر راکھ ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ فائربرگیڈ نے بعد میں آگ پر قابو پالیا  جس کی بنا پر آگ پھیلنے سے رک گئی اور پاس پڑوس کے گھرمحفوظ رہے۔پٹن پنچایت صدر محمد رفیق انعامدار ، ممبر سنجو پیشے نے  جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔


Share: